حروف کی تعریف
Harof ki tareef or iqsam |
حروف کی تعریف بمعہ اقسام
حرف وہ کلمہ ہے جسکے خود تو کوئی معنی نہیں ہوتے لیکن یہ مختلف اسموں اور فعلوں کو آپس میں ملانے کا کام دیتا ہے۔۔مثال عمران اور تنویر آئے۔ اس جملے میں ”اور“ حرف ہے جو دو اسموں کو آپس میں ملا رہا ہے۔ ۔مثال سفیان بازار تک گیا ۔اس جملے میں ”تک“ حرف ہے جو ایک اسم کو فعل سے ملا رہا ہے۔
Harof ki tareef or iqsam
حروف کی اقسام
۔حروف شرط
۔ حروف عطف
۔ حروف جار
۔ حروف ندا
۔ حروف اضافت
۔ حروف تشبیہ
۔ حروف تاسف
۔ حروف استفہام
۔حروف تحسین
۔ حروف بیان
۔ حروف علت
۔ حروف نفرین
حروف شرط و جزا
Haroofe sharto jaza in urdu
حروف شرط ایسے حروف ہوتے ہیں جو
شرط کے موقع پر بولے جاتے ہیں
اور جو جملہ شرط کے جواب میں دیا جاتا ہے وہ حرف شرط جزا کہلاتا ہے۔۔
مثلاً اگر وہ محنت کرتا تو کامیاب ہوجاتا
اس جملے میں ”اگر“ حرف شرط ہےاور “تو”حرف جزا ہے۔
مندرجہ ذیل میں کچھ حروف شرط بتائے گئے ہیں ۔
اگرچہ، اگر، گر۔ جوں جوں، جوں ہی، جب، جب تک، تاوقتیکہ وغیرہ
( تو، تب )وغیرہ حروف جزا ہیں
حروف عطف:
Harofe ataf |
حروف عطف دو جملوں یا دو اسم کو آپس میں ملانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں ۔۔مثال:
کھانا کھا کر بازار جاؤ ۔
قلم اور کتاب پر نام لکھو۔
اس جملے میں” کر” اور ” حروف عطف ہیں ۔
مندرجہ ذیل میں کچھ حروف عطف بتائے گئے ہیں ۔
نیز، بھی ،اور، و، پھر، وغیرہ حروف عطف ہیں۔
حروف جار:
وہ حروف جو اسم اور فعل کو ملاتے ہیں ۔مثال: قلم اور کتاب پر نام لکھو۔۔
اس جملے میں” پر” حروف جار ہے ۔
مندرجہ ذیل میں کچھ حروف جار بتائے گئے ہیں ۔
ساتھ، نیچے کا، کی، کے، کو، تک، پر، سے، تلک، اوپر، نیچے، پہ، درمیان ساتھ، اندر باہر وغیرہ
حروف ندا :
وہ حروف جو کسی اسم کو پکارنے کے لیے استعمال ہوں ن حروف ندا کہلاتے ہیں۔
مثلاً: ارے بھائی! میری بات سن لو۔ اس جملے میں ”ارے“ حرف ندا ہے۔
(ارے، ابے، او، اجی وغیرہ حروف ندا ہیں)
حروف اضافت:
ایسے حروف جو صرف اسموں کے باہمی تعلق یا لگاو کو ظاہر کرتے ہیں حروف اضافت کہلاتے ہیں۔
مثلاً: ثروت کی کتاب ۔
اس جملے میں “کی” حرف اضافت ہے۔۔
حرف اضافت سے پہلا اسم مضاف الیہ کہلاتا ہے اور بعد کا اسم مضاف کہلاتا ہے۔
( کا، کی ،کے) وغیرہ حروف اضافت ہیں۔
حرف تشبیہ
ایسے لفظ جو ایک چیز کو دوسری چیز جیسا ظاہر کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں حروف تشبیہ کہلاتے ہیں ۔
مثلاً : گلاب کی پتی جیسے ہونٹ۔
بانس کی طرح لمبا۔
ان جملوں میں” جیسے ” اور” کی طرح” حروف تشبیہ ہیں۔
سا، سی، سے، ہو بہو،مثل، گویا،صورت، جوں، جیسا، جیسے، جیسی، مثال یا کہ وغیرہ حروف تشبیہ ہیں۔ حرف تشبیہ کو اداتِ تشبیہ بھی کہا جاتا ہے۔
حروف تاسف
وہ حروف جو کسی دکھ تکلیف یا غم کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔
مثلاً “افسوس” ہے کہ لوگ ایک دوسرے کا خیال نہیں رکھتے۔
اس جملے میں افسوس حرف تاسف ہے۔
اف، ہائے ہائے،افسوس، صد افسوس، ہائے، افوہ، حسرتا، وغیرہ حروف تاسف ہیں۔
حروف استفہام:
Haroofe istifham in urdu
ایسے حروف جو کچھ پوچھنے یا سوال کرنے کے لیے پر بولے جاتے ہیں۔
مثلاً احمد تم کھانا کب کھاؤ گے؟ اس جملے میں کب حرف استفہام ہے۔
کس کو، کتنے، کیسا ، کیا، کب، کون، کیوں، کہاں، کس کا، کس کے، کیسے، کیسی، کتنا، کتنی، کیونکہ، کس لیے، وغیرہ حروف استفہام ہیں۔۔
حروف تحسین
ایسے حروف جو کسی کی تعریف یا خراج تحسین کے لئے بولے جاتے ہیں مثلاً:
ماشاءاللہ! کتنا پیارا گھر ہے۔۔۔۔ اس جملے میں ماشاءاللہ حرف تحسین ہے۔ جزاک اللہ ، واہ واہ ،مرحبا، سبحان اللہ، شاباش، آفرین، خوب، بہت خوب، بہت اچھا، اللہ اللہ، ماشاءاللہ، آہا، وغیرہ حروف تحسین ہیں۔۔۔
حروف بیان
وہ حروف جو کسی وضاحت کے لیے استعمال کیے جائیں حروف بیان کہلاتے ہیں جیسے باپ نے بیٹے سے کہا کہ کوئی کاروبار کرو۔ ۔اس جملے میں” کہ” حرف بیان ہے۔
؛مثال یعنی تمہارا کام مکمل نہیں۔ اس جملے میں “یعنی ” حرف بیان یے۔
حروف علت
وہ حروف جو کسی کام کے ہونے کا سبب بیان کریں۔۔۔مثلا کبیر امتحان میں فیل ہوگیا کیونکہ اس نے یاد نہیں کیا تھا۔۔
کبیر اسکول نہیں گیا کیونکہ وہ بیمار تھا۔
ان جملوں میں “کیونکہ ” حرف علت ہے۔۔
کیونکہ ، پس، لہٰذا ،سو، کہ وغیرہ حروف علت ہیں۔۔۔
حروف نفرین
Harofe nafreen |
حروف نفرین وہ حروف ہوتے ہیں جو نفرت یا ملامت کے لیے بولے جاتے ہیں ۔
مثلاً ” لعنت ہے تمہاری بے شرمی پر ”
مثلاً چھی چھی کتنی کتنی گندی گاڑی ہے۔ ان جملوں میں میں ” لعنت” اور “چھی چھی “حروف نفرین ہیں۔ ( تف ،پھٹکار، پھٹکار ، اخ تھو، چھی چھی) وغیرہ حروف نفرین ہیں۔